فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ حفظہ اللہ 9 ذی الحجہ 1442 کو مسجد نمرہ عرفہ سے عرفہ کا خطبہ دیں گے

  • Doctor : Dr. Bandar Baleelah

" عرفہ" کے دن حاجی تہذیبوں کے اختلاف اور زبانوں کے تنوع کے باوصف دعا اور اللہ کی عبادت کے لیے اکٹھے ہوتےہیں ، وہ ایک ہی خطبہ، خطبہ عرفہ کو بغور سنتے ہیں ۔ چوں کہ مملکت سعودی عرب کی خواہش ہے کہ خطبہ کو پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچایا جائے، اس لیے رئاسہ عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کو خوشی ہے کہ وہ خادم حرمین شریفین پروجیکٹ برائے خطبات حرمین شریفین و خطبہ عرفہ کے تحت عرفہ کے خطبہ کا ترجمہ دس زبانوں میں براہ راست پیش کرنے جارہا ہے ۔ خطبہ سننے کے لیے کیا کریں؟ 1۔ عرفہ کے دن ، خطبہ کے نشر کیے جانے کے مقرروقت سے پہلے منارۃ الحرمین کے ویٹ سائٹ پر مندرجہ ذیل لنک سے جائیں ۔ www.manaratalharamain.gov.sa 2۔ ترجمے کی زبان منتخب کریں 3۔ خطبہ سماعت فرمائیں خطبہ کے براہ راست نشر کیے جانے کا مقررہ وقت : سوموار (پیر) 19 جولائی 2021 خطبہ شروع ہوگا : 12:30 مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق 9:30 جی ایم ٹی کے مطابق خطبہ کے ختم ہونے کے بعد آپ کسی بھی وقت سننے کے لیے خطبہ دستیاب پائیں گے اللہ ہماری اور آپ کی نیکیاں قبول کرے

پچھلے برسوں کے یوم عرفہ کے خطبے دیکھیں
نشریات کا اشتراک کریں